QR CodeQR Code

مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، فردوس عاشق

21 Dec 2020 11:56

اپنے ایک بیان میں معاوں خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کے بارے میں پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پول کھول دیا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ ‏حقائق چھپ نہیں سکتے‏، بناوٹ کے اصولوں سے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کے بارے میں پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 905104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905104/مولانا-شیرانی-کے-بیان-نے-پی-ڈی-ایم-کا-پول-کھول-دیا-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org