0
Monday 21 Dec 2020 14:22

لاہور ہائیکورٹ میں قادیانیوں کے خلیفہ کا نام بطور مسلم خلیفہ گوگل سے ہٹانے کی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں قادیانیوں کے خلیفہ کا نام بطور مسلم خلیفہ گوگل سے ہٹانے کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ قادیانیوں کے خلیفہ کا نام بطور مسلم خلیفہ گوگل سرچ سے ہٹانے کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان  نے چئیرمین پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ حکام کو28 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے محمد سعید سندھو سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے محمد اظہر حبیب ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گوگل سرچ پر قادیانیوں کے پانچویں  خلیفہ کو مسلمانوں کا خلیفہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گوگل اور وکی پیڈیا پر قادیانیوں کے پانچویں خلیفہ بارے مواد ہٹانے کا حکم دے۔
 
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان ہے، حکومتیں ایسے کیسز تو  خود دائر کرتی ہے، گوگل پر پچھلے20 ، 22 دن سے چل رہا ہے، مگر حکومت سو رہی ہے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مزید ریمارکس دئیے کہ میں نہیں چاہتا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، سوشل میڈیا خود غلط نہیں بلکہ اس کا استعمال غلط ہوتا ہے۔ حکومت اگر پب جی گیم پر پابندی لگا سکتی ہے تو ایسے اقدام پر فوری فیصلہ کیوں نہیں کرتی۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا آپ یہاں پر تو قانونی پروٹیکشن لے لیں گے قبر میں خود جواب دے دیجیے گا۔ مجھے لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا۔ عدالت نے سماعت 28 دسمبر تک ملتوی  کر دی۔
خبر کا کوڈ : 905144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش