0
Monday 21 Dec 2020 14:32

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔ غنی سبحان تھانہ متھرا کے آر آر ایف یونٹ میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود دورہ روڈ میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر غنی سبحان جو کہ چھٹی پر تھے، مسجد سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ غنی سبحان تھانہ متھرا کے ریپڈرسپانس فورس یونٹ میں تعینات تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش