0
Monday 21 Dec 2020 19:28

جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی، علامہ ساجد میر

اسرائیل عالمی سطح پر ایک ناسور بن چکا ہے،عبدالغفور راشد کا تقریب سے خطاب
جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی، علامہ ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد کے اعزاز میں ذیلی تنظیمات اہلحدیث یوتھ فورس، جمعیت اساتذہ اہلحدیث اور اہلحدیث لائرز ونگ کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر علامہ ساجد میر نے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوری قوتوں کی سول بالادستی کے حصول کی جدوجہد کا حصہ ہے، امیر جماعت اسلامی کی پی ڈی ایم پر تنقید بلاجواز ہے۔ سراج الحق اور جماعت اسلامی کو اپنی سولو فلائٹ پر غور کرنا چاہئے، جو ان کے دور سے اور پہلے بھی ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے جب بھی سولو فلائٹ کی ہمیشہ کریش ہوئی۔ اپنی سولو فلائٹ پر جماعت اسلامی کو غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، مگر جلسہ عظیم الشان منعقد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریکیں عزم کیساتھ چلائی جائیں تو اور کچھ نہ کریں تو کم از کم حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا سبب ضرور بنتی ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں نئے انتخابات ہو جائیں گے یا پس پردہ لوگوں کو مذاکرات کرنا ہوں گے، دونوں صورتوں میں پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ پی ڈی ایم آزاد الیکشن کمشن کیساتھ ہر طرح کی مداخلت کے بغیر انتخابات چاہتی ہے، فوج، اسٹیبلشمنٹ عرف محکمہ زراعت کی مداخلت الیکشن میں ختم ہو جائے گی۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے امیر کی طرف سے اعتماد کرنے اور بھاری ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذیلی تنظیمات کے متقی نوجوان، اساتذہ اور وکلا پروفیسر ساجد میر کے دست و بازو بنیں گے اور پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ناجائز اور نااہل کٹھ پتلی حکومت کیخلاف جمہوری جدوجہد کا سیاسی اتحاد ہے، اسے ایک سطح اور ایک پیج پر کھڑے ہونا ہوگا، کسی فیصلے میں لچک اور شگاف نہیں ہونا چاہیے۔ نائب امیر جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اتحاد عالم اسلام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی سطح پر ایک ناسور بن چکا ہے جو فلسطینیوں کا قتل عام کر کے یہودی بستیاں تعمیر کر رہا ہے۔ امریکی سرپرستی میں بننے والی ناجائز صیہونی ریاست امت مسلمہ کیلئے چیلنج ہے۔ عالم اسلام مختلف بلاکوں میں تقسیم ہو کر عالمی استعمار کا آلہ کار بننے کی بجائے اس کا مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 905215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش