0
Monday 21 Dec 2020 20:50

علی وزیر کے ساتھ سلوک پارلیمنٹ، آئین اور اظہار رائے کی توہین ہے، ایمل ولی خان

علی وزیر کے ساتھ سلوک پارلیمنٹ، آئین اور اظہار رائے کی توہین ہے، ایمل ولی خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے ساتھ پولیس کی جانب سے روا رکھا جانیوالے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا سلوک پارلیمنٹ، آئین اور اظہار رائے کی توہین ہے، ایک رکن قومی اسمبلی کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے یہ پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری مذمتی بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، کوئی غصب نہیں کر سکتا، یہ عمل پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کے خلاف عمل ہے جسکی مذمت کرتے ہیں، اس قسم کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عوام کی حکمرانی اور رائے کا احترام جمہوریت ہے جو بدقسمتی سے نظر نہیں آرہی، اگر کوئی ملزم ہے تو قانونی راستے اپنائے جاسکتے ہیں کیا ایک رکن اسمبلی کو اس طرح گرفتار کرنا قانون ہے؟ ایمل ولی خان نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے عوام کا قانون، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، اس قسم کے اقدامات سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لیں، اسوقت ملک کو اندرونی و بیرونی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے اقدامات مزید مشکلات پیدا کرے گی، ایک طرف کورونا وبا اور دوسری جانب سیاسی عدم استحکام ملک کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش