QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی میں سابقہ دور حکومت میں پاس ہونے والے 6 بل نظر ثانی کیلئے واپس

21 Dec 2020 21:03

بلز میں گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کا قانون 2020ء، گلگت بلتستان سیف سٹی اتھارٹی کا قانون، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کا قانون 2020ء، گلگت بلتستان پریس فاﺅنڈیشن کا قانون، گلگت بلتستان ناظرہ قرآن کا قانون شامل ہیں


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں سابقہ دور حکومت میں پاس ہونے والے 6 بلز کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا گیا۔ اس بات کا اعلان پیر کے روز سپیکر امجد زیدی نے اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ سابق اسمبلی نے کئی امور پر کی قانون سازی کی تھی اور گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا گیا تھا، ان میں سے چھ قوانین نظرثانی کیلئے واپس بھیجا گیا ہے۔ ان بلوں میں گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کا قانون 2020ء، گلگت بلتستان سیف سٹی اتھارٹی کا قانون، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کا قانون 2020ء، گلگت بلتستان پریس فاﺅنڈیشن کا قانون، گلگت بلتستان ناظرہ قرآن کا قانون شامل ہیں، ان بلز کو پروسیجر سے گزار کر واپس بھیج دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 905226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905226/جی-بی-اسمبلی-میں-سابقہ-دور-حکومت-پاس-ہونے-والے-6-بل-نظر-ثانی-کیلئے-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org