0
Monday 21 Dec 2020 21:12

پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کی تعریف

پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کی تعریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کی تعریف کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ندیم بابر کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کو سراہا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی ارکان نے گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اظہار خیال کی کوشش تو وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کرا دیا اور کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے، دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے مناظرہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 905228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش