QR CodeQR Code

ایران سفارتی مقامات کیخلاف کسی بھی حملے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، سعید خطیب زادہ

21 Dec 2020 22:19

بغداد کے امریکی سفارتخانے پر ہونیوالے راکٹ حملے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ کسی بھی ملک کے سفارتی مقامات پر حملہ قابل قبول نہیں تاہم امریکی فوجی موجودگی خطے کے عدم استحکام کی اصلی وجہ ہے جبکہ تاریخ کو مسخ کرنیکا کوئی بھی اقدام امریکی پیشانی پر پڑے کلنگ کے ٹیکوں کو ہٹا نہیں سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ بغداد کے امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے لکھا ہے کہ ہم خطے میں تناؤ کو بڑھانے کی نیت سے دیئے گئے مائیک پمپیو کے ایران مخالف مذموم بیان کو مسترد کرتے ہیں جبکہ کسی بھی ملک کے سفارتی مقامات پر حملہ قابل قبول نہیں۔ سعید خطیب زادہ نے لکھا کہ امریکی فوجی موجودگی خطے کے عدم استحکام کی اصلی وجہ ہے جبکہ تاریخ کو مسخ کرنے کا کوئی بھی اقدام امریکی پیشانی پر پڑے کلنگ کے ٹیکوں کو ہٹا نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بغداد کے گرین زون پر ہونے والے راکٹ حملے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ایرانی کارندوں نے ایک مرتبہ پھر بغداد پر حملہ کر کے عراق کے غیر فوجی شہریوں کو زخمی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 905244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905244/ایران-سفارتی-مقامات-کیخلاف-کسی-بھی-حملے-کو-مکمل-طور-پر-مسترد-کرتا-ہے-سعید-خطیب-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org