0
Monday 21 Dec 2020 23:17

ایران و 1+4 گروپ کا غیر رسمی اجلاس؛ قرارداد 2231 پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی

ایران و 1+4 گروپ کا غیر رسمی اجلاس؛ قرارداد 2231 پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق روس، چین اور یورپی ممالک (برطانیہ، جرمنی اور فرانس) کے وزرائے خارجہ نے یورپی یونین کے سیکرٹری سیاست خارجہ کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے وفد کے ساتھ آنلائن گفتگو کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوزپ بورل کی سربراہی میں منعقد ہونے والی 2 گھنٹوں کے دورانیئے پر مشتمل اس نشست کے آخر میں، اجلاس میں شریک تمام فریقوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں ایران پر عائد ہر قسم کی پابندیوں کے اٹھا لئے جانے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا گیا اور ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے اپنے فعال کردار کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس اجلاس میں ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو جانے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ایرانی جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر لاگو کرنے پر تاکید کی گئی۔ اجلاس کے شروع ہونے سے قبل جوزپ بورل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر رسمی اجلاس کے انعقاد کا مقصد (امریکہ کے علاوہ) تمام فریقوں کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے کے لاگو کئے جانے پر تاکید کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش