0
Tuesday 22 Dec 2020 00:15

پی ڈی ایم 23 دسمبر کو مردان میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

پی ڈی ایم 23 دسمبر کو مردان میں طاقت کا مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 23 دسمبر کو حکومت کیخلاف مردان میں احتجاجی ریلی اور جلسہ ہوگا، جس سے دیگر کے علاوہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین آج مردان کا دورہ کریں گے، پی ڈی ایم کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالجلیل جان کے مطابق پی ڈی ایم کی جاری تحریک کے اگلے مرحلہ میں پورے ملک میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ 23 دسمبر سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک جاری ہے اور مختلف شہروں میں جلسے کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش