QR CodeQR Code

نون لیگ کے رکن جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

22 Dec 2020 00:31

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل شرقپوری کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول ہوگیا ہے، اپنے استعفے کے متن میں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نون لیگ کا پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کرلیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر آج بھی قائم ہوں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل شرقپوری کا استعفیٰ اسپیکر کو موصول ہوگیا ہے، اپنے استعفے کے متن میں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ نون لیگ کا پورا پینل اگر استعفیٰ دے تو میرا استعفیٰ بھی قبول کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120، پی پی 137، پی پی 138 اور 139 کے ارکان استعفے بھی دیں، نون لیگ کے یہ ارکان استعفیٰ دیں تو میں بھی بات پر قائم ہوں۔ جلیل شرقپوری کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا چاروں اراکین کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں، مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔


خبر کا کوڈ: 905274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905274/نون-لیگ-کے-رکن-جلیل-شرقپوری-نے-پنجاب-اسمبلی-سے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org