QR CodeQR Code

پاراچنار پریس کلب میں تعزیتی اجلاس، شاعر پروفیسر اسرار کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

22 Dec 2020 01:57

شرکائے اجلاس نے پشتو کے نامور شاعر پروفیسر اسرار اتل کو ان کے والد گرامی کی وفات پر تعزیت بھی پیش کی۔ اجلاس میں پاراچنار کے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار پریس کلب میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پشتو کے نامور شاعر پروفیسر اسرار اتل کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ و خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے پشتو کے نامور شاعر پروفیسر اسرار اتل کو ان کے والد گرامی کی وفات پر تعزیت بھی پیش کی۔ اجلاس میں پاراچنار کے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 905280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905280/پاراچنار-پریس-کلب-میں-تعزیتی-اجلاس-شاعر-پروفیسر-اسرار-کے-والد-کی-وفات-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org