0
Tuesday 22 Dec 2020 07:53

برطانوی وزیراعظم کی عوام کو پُرسکون رہنے کی تلقین

برطانوی وزیراعظم کی عوام کو پُرسکون رہنے کی تلقین
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہو گی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کیلئے فرانسیسی حکام سے بات جاری ہے۔ بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لاری ڈرائیورز کے ذریعے وائرس پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے، بندرگاہ ڈوور سے آنے والی اشیاء مجموعی مقدار کا صرف 20 فیصد ہیں۔ بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات ہوئی ہے، مسئلے کا حل چند گھنٹوں میں سامنے آ سکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری  نے کہا کہ گزشتہ شب 500 لاریاں فرانس جانے کیلئے قطار میں کھڑی تھیں، سماجی دوری کا خیال رکھنا اب زیادہ ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 905285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش