QR CodeQR Code

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

22 Dec 2020 08:15

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیر دفاع کےحالیہ دورہ پاکستان سے آئرن برادرز کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 905290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905290/آرمی-چیف-سے-چینی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org