0
Tuesday 22 Dec 2020 08:52

قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا، سراج الحق

قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا ادراک کیسے ہوسکتا ہے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں اور تھانوں میں آج بھی غریب کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا ویکسین کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے، کیونکہ ان کا مزید بند رہنا ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 905296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش