QR CodeQR Code

یورپ، گدھی کے دودھ سے کورونا کا علاج، مانگ میں بے پناہ اضافہ

22 Dec 2020 09:48

دی اسٹریٹس ٹائمز اخبار کے مطابق البانیہ میں فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کر کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیہ میں اچانک گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ اس سے عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے۔ دی اسٹریٹس ٹائمز کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کر کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ وٹامنز سے بھرپورہوتا ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون و مددگار بھی ثابت ہوتا ہے۔ اخبار کے مطابق گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد فارم ہاؤسز میں گدھوں کی افزائش نسل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اوریہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔ مقامی فارم ہاؤس کے ایک مینیجر ایلٹن ککیا نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملنے والے آرڈرز کو پورا کرنا ہمارے لیے باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 905313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905313/یورپ-گدھی-کے-دودھ-سے-کورونا-کا-علاج-مانگ-میں-بے-پناہ-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org