QR CodeQR Code

بیجنگ، یورپی یونین کے سفرا کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

22 Dec 2020 10:56

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی سفرا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عالمی سطح پر چین کے کردار کی معترف ہے اور بہترین تعلقات قائم رکھنے کی خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے سفرا سے ملاقات کی۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق وانگ یی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بدلتی صورت حال سے قطع نظر چین اور یورپ کو اپنے تعلقات اور ترقی کے میدان میں معاونت کو جاری رکھنا چاہیے۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 27 چینی عہدے دار بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ حکومت مغربی اتحاد کی سب سے بڑی شراکت دار بننے جارہی ہے۔ ادھر یورپی سفرا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عالمی سطح پر چین کے کردار کی معترف ہے اور بہترین تعلقات قائم رکھنے کی خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 905351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905351/بیجنگ-یورپی-یونین-کے-سفرا-کی-چینی-وزیر-خارجہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org