QR CodeQR Code

بھارت کو ماسکو اسلام آباد تعلقات پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں، روسی سفیر

22 Dec 2020 11:13

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں روسی سفیر نکولے کیو داشیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ روس بھارت اور چین دونوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے بھارت میں متعین سفیر نے کہا ہے کہ بھارت کو ماسکو، اسلام آباد تعلقات پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں روسی سفیر نکولے کیو داشیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بھارت کو پورے خلوص سے یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس کو روس پاکستان تعلقات کے فروغ پر تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس دوسرے ممالک کی حساسیت کا پوری طرح احترام کرتا ہے، روس بھارت اور چین کا با اعتماد اتحادی ہے اور دونوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، ماسکو افغان مذاکرات کے لیے بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 905353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905353/بھارت-کو-ماسکو-اسلام-ا-باد-تعلقات-پر-تشویش-میں-مبتلا-ہونے-کی-ضرورت-نہیں-روسی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org