0
Tuesday 22 Dec 2020 15:09

کورم پورا نہ ہونے پر گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس تلاوت کے بعد ختم

کورم پورا نہ ہونے پر گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس تلاوت کے بعد ختم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ نومنتخب اسمبلی کے تیسرے اجلاس کے دوسرے روز ایوان میں صرف چھ اراکین آئے تھے، تلاوت کلام پاک کے فوری بعد ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ آج کے اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش ہونی تھی، یہ قرارداد حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے لائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ حکمران جماعت چاہتی تھی کہ عبوری صوبے کی قرارداد کی متفقہ منظوری دی جائے تاہم اپوزیشن اراکین قرارداد سے متفق نہ ہوئے، گزشتہ رات گئے تک اپوزیشن جماعتوں کو منانے کی بھرپور کوششیں کی گئی تھیں تاہم کامیابی نہ ملی۔ منگل کے روز جب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین میں سے صرف نون لیگ کے رکن اسمبلی غلام محمد موجود تھے جبکہ دیگر پانچ حکومتی اراکین موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 905425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش