QR CodeQR Code

بارشوں اور برفباری کے پیش نظر وزیر اعلیٰ جی بی کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

22 Dec 2020 15:33

وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے اور ممکنہ حادثات اور خطرات کا فوری جائزہ لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفباری اور بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت کو ہائی الرٹ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے اور ممکنہ حادثات اور خطرات کا فوری جائزہ لیا جائے۔ بالائی علاقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شدید سردی اور برفباری میں لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور بارش و برفباری کے دوران ہر ضلع میں ٹریفک الرٹ جاری کیا جائے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 905429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905429/بارشوں-اور-برفباری-کے-پیش-نظر-وزیر-اعلی-جی-بی-کا-متعلقہ-اداروں-کو-الرٹ-رہنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org