QR CodeQR Code

میرے خواب کے مطابق سال 2021ء سال 2020ء سے بھی مشکل ہوگا، منظور وسان

22 Dec 2020 16:03

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ 2021ء میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، میں سینیٹ الیکشن سے پہلے کچھ اور دیکھ رہا ہوں، نیا سال آسان بھی ہوسکتا ہے اور مشکل بھی ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میرے خواب کے مطابق حالات صحیح نہیں جا رہے، سال 2021ء سال 2020ء سے بھی مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2021ء میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، میں سینیٹ الیکشن سے پہلے کچھ اور دیکھ رہا ہوں۔ پی پی رہنما منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا سال آسان بھی ہوسکتا ہے اور مشکل بھی ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 905432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905432/میرے-خواب-کے-مطابق-سال-2021ء-2020ء-سے-بھی-مشکل-ہوگا-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org