QR CodeQR Code

میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

22 Dec 2020 20:32

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اوپن ایریا میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا ہے،27 تاریخ کو بے نظیر بھٹو کی برسی اوپن ایریا میں ہورہی ہے، جس میں تمام کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا، اپنے ممبران کی بات پر لبیک کہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے استعفے پارٹی لیڈر شپ کو جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ایریا میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوتا ہے،27 تاریخ کو بے نظیر بھٹو کی برسی اوپن ایریا میں ہورہی ہے، جس میں تمام کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک زلفی بخاری کی پریس کانفرنس پر دیکھے بغیر ردعمل نہیں دے سکتا، زلفی بخاری وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھ نہیں سکتے۔


خبر کا کوڈ: 905479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905479/میں-نے-اپنا-استعفی-جمع-کرا-دیا-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org