QR CodeQR Code

جدوجہد آزادی میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے کئی سپاہی نکلے ہیں، نریندر مودی

22 Dec 2020 22:02

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یہاں اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں اور اسلامی ادب پر جو تحقیق کی جاتی ہے اس سے تمام عالم اسلام کے ساتھ بھارت کے ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے میں نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 100 سال کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کئی سپاہی نکلے ہیں، جنہوں نے متحدہ طور پر ہندوستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں اور اسلامی ادب پر جو تحقیق کی جاتی ہے اس سے تمام عالم اسلام کے ساتھ بھارت کے ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے میں نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ یونیورسٹی پر یہ ایک طرح سے دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اندردستیاب وسائل کو مزید طاقت بخشے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر کے اپنے عہد کو بھی پورا کرے۔


خبر کا کوڈ: 905480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905480/جدوجہد-آزادی-میں-علیگڑھ-مسلم-یونیورسٹی-سے-کئی-سپاہی-نکلے-ہیں-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org