0
Tuesday 22 Dec 2020 22:12

سامراء کے اردگرد 90 کلومیٹرز کا علاقہ داعش کے وجود سے پاک

سامراء کے اردگرد 90 کلومیٹرز کا علاقہ داعش کے وجود سے پاک
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جانب سے گذشتہ روز سے جاری کلین سویپ آپریشن میں صوبہ صلاح الدین کے مشرقی شہر سامراء کے ساتھ ساتھ 90 کلومیٹر کا علاقہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے موازین نیوز کے مطابق حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی ڈیٹیکشن اینڈ نیوٹرلائزیشن یونٹ نے گذشتہ روز سے اب تک 90 کلومیٹرز کا علاقہ کلیئر کر دیا ہے جس کے دوران داعش کے 20 سے زائد خفیہ ٹھکانے تباہ اور 38 سے زائد دیسی ساختہ بم ڈیسپوز کئے گئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق شیخ محمد، ام الجماجم، میدان الرمی، قریۃ العیث البوخدو اور مطیبیجۃ نامی علاقوں کو کلیئر کر کے سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں دے دیا گیا ہے جس کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے ان علاقوں سے بے دخل کر دیئے جانے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش