0
Tuesday 22 Dec 2020 22:49

ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلیٰ سطح کی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ بعد ازاں فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 905517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش