0
Tuesday 22 Dec 2020 23:15

ملتان، موٹروے پولیس عملے کی ایمانداری، ہیرے اور سونے کی انگوٹھیاں واپس کر دیں

ملتان، موٹروے پولیس عملے کی ایمانداری، ہیرے اور سونے کی انگوٹھیاں واپس کر دیں
اسلام ٹائمز۔ملتان سکھر موٹروے پولیس نے ہیرے اور سونے کی گمشدہ انگوٹھیاں خاتون کو واپس کرکے ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد سے سفر کرنیوالی فیملی جلالپور پیروالا ریسٹ ایریا کے واش روم میں ایک ہیرے اور دو سونے کی انگوٹھیاں بھول گئی۔دوران سفر خاتون کو یاد آیا کہ وہ ریسٹ ایریا کے واش بیسن پر اپنی انگھوٹھیاں بھول گئی ہے، فیملی نے سیکٹر ون بیٹ نمبر 23 کے پٹرولنگ آفیسر سہیل احمد اور ہارون قمر کو انگوٹھیوں کی گمشدگی اور اپنی پریشانی بارے بتایا جس پر پٹرولنگ آفیسرز کی طرف سے ڈی اپس پی مسرور علی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے فون کرکے ریسٹ ایریا کے واش رومز مقفل کرا دیئے۔ پٹرولنگ افسران پریشان فیملی کو لیکر جلالپور پیروالا ریسٹ ایریا پہنچے، واش رومز کا تالا کھولا گیا تو ہیرے اور سونے کی انگوٹھیاں واش روم کے بیسن پر موجود تھیں۔ انگوٹھیاں خاتون کے حوالے کر دیں گئیں۔ خاتون کے بھائی عاصم جلیل اور ریسٹ ایریا میں موجود افراد نے موٹروے پولیس کی بروقت مدد کرنے پر بے حد تعریف کی۔ ایس پی سیکٹر کمانڈر ملتان رانا سرفراز ناصر نے دونوں افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ فرض شناسی، ایمانداری اور عوام دوستی میں موٹروے پولیس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 905525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش