QR CodeQR Code

مظفر گڑھ میں مقامی صحافی قتل، کوہاٹ میں صحافی کے گھر پر فائرنگ

22 Dec 2020 23:27

قصبہ گجرات میں روزنامہ پاکستان کے نمائندے ملک نظام تانی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملک نظام تانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی کو قتل کردیا جبکہ دوسرے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں روزنامہ پاکستان کے نمائندے ملک نظام تانی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملک نظام تانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مظفر گڑھ کی صحافی برادری نے ڈی پی او مظفر گڑھ احسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ دوسرے واقعہ میں کوہاٹ میں خیبر نیوز کے بیورو چیف فضل کریم کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ نے فضل کریم اور مقامی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے انہیں اب تک کی پولیس کاروائی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور کیس کی تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 905529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905529/مظفر-گڑھ-میں-مقامی-صحافی-قتل-کوہاٹ-کے-گھر-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org