QR CodeQR Code

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

23 Dec 2020 02:55

نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کو شہر سے ہٹایا جائے جہاں نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عمر کمیل کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان کو جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال منتقل کیا جس کے باعث زیادہ خون بہہ ہوگیا اور نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ ادھر نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کو شہر سے ہٹایا جائے جہاں نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 905546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905546/قابض-اسرائیلی-فوج-کی-فائرنگ-سے-فلسطینی-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org