0
Wednesday 23 Dec 2020 02:59

وزیراعظم کا کرونا کے پیش نظر دینی مدارس بند نہ ہونے پر نوٹس

وزیراعظم کا کرونا کے پیش نظر دینی مدارس بند نہ ہونے پر نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مدارس بند نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری خطرناک لہر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟ وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد وزیر تعلیم نے دینی مدارس کی انتظامیہ سے رابطے کیے، شفقت محمود نے انھیں مدارس بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کے باوجود دینی مدارس کی انتظامیہ نے مدارس کھلے رکھے ہیں، دوسری طرف تمام تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ دوسری طرف ملک میں وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش