QR CodeQR Code

اگر کابل حکومت راضی ہو تو مزید جنگجوﺅں کو داعش کیخلاف مسلح کرینگے، ایران

23 Dec 2020 08:41

افغان ٹی وی طلوع نیوز کیساتھ انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا طالبان سے معاہدے کے بجائے امن عمل میں سہولتکار بنے، طالبان کیساتھ ملکر کام کرینگے لیکن مستقبل کے کوئی معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم طالبان کیساتھ کام کریں گے لیکن ان کیساتھ بیٹھ کر کابل کے مستقبل کے معاہدے نہیں کریں گے۔ افغان ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے کئی دہشتگرد کارروائیاں کی ہیں، ایران نے انہیں دہشتگردوں کی فہرست سے نہیں نکالا، امریکا افغان حکومت کو سائیڈ لائن کرکے طالبان کیساتھ بیٹھ گیا ہے۔ افغان ٹی وی طلوع نیوز کیساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان سے معاہدے کے بجائے امن عمل میں سہولت کار بنے، طالبان کیساتھ مل کر کام کرینگے لیکن مستقبل کے کوئی معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔

طلوع نیوز کے نمائندہ نے سوال کیا کہ دنیا میں کہیں ایسا ہوا ہے کہ کسی ملک میں آئے ہوئے مہاجرین کو مسلح کرکے ملیشیا بنا دی گئی ہو، جیسا کہ ایران نے افغان مہاجرین کو مسلح کرکے شام بھیج دیا۔ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شام میں 2 ہزار افغان مجاہدین برسرپیکار ہیں، ہم نے کسی کو شام نہیں بھیجا، وہ رضاکارانہ طور پر اپنے اعتقاد کی بنیاد پہ گئے ہیں، البتہ جب وہ شام آگئے تو ہم نے مدد کی۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر کابل حکومت راضی ہوئی تو مزید مجاہدین کو داعش کیخلاف مسلح کرینگے، شام میں داعش کیخلاف برسرپیکار اتحاد کی ہم نے مدد کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 905566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905566/اگر-کابل-حکومت-راضی-ہو-مزید-جنگجوﺅں-کو-داعش-کیخلاف-مسلح-کرینگے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org