0
Wednesday 23 Dec 2020 09:29

سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے، احسن اقبال

سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ہماری جماعت نے غور کیا ہے، تاہم پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی پالیسی بیان دیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کر لیا ہے، ایک دو روز میں اعلان سامنے آ جائے گا۔  
خبر کا کوڈ : 905587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش