0
Wednesday 23 Dec 2020 10:41

برطانیہ اور فرانس آج سے سرحد کھولنے پر آمادہ

برطانیہ اور فرانس آج سے سرحد کھولنے پر آمادہ
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ اور فرانس کے مابین سرحد کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا، ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹس شیپس کے مطابق برطانیہ سے فرانس کے درمیان زمینی، فضائی اور بحری سفر آج سے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فرنچ منسٹر برائے ٹرانسپورٹ جان بیپ ٹِسٹ نے کہا ہے کہ فرانس آنے والے مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ برطانیہ کے چیف سائنٹسٹ سمیت طبی مشیروں اور سائنسدانوں نے حکومت پر ملک گیر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ نئی قسم کا کورونا وائرس ہر جگہ ہے، چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن نہ لگایا تو ہزاروں جانیں جا سکتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پہلی قسم سے زیادہ مہلک نہیں ہے۔ یورپی کمیشن نے رکن ملکوں سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث اس وقت ڈوور بندرگاہ کے قریب یورپ جانے والی تین ہزار کے قریب لاریاں پھنسی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش