QR CodeQR Code

جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما کو ایک اور مقدمہ میں سزا سنا دی گئی

23 Dec 2020 11:33

انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 21/19 کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ پروفیسر ظفر اقبال کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال کو ایک اور مقدمہ میں پندرہ سال چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 21/19 کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ پروفیسر ظفر اقبال کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی طرف سے پہلے بھی متعدد مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، گواہوں کے بیانات پر نصیر الدین نئیر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی جانب سے جرح کی گئی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو بھی پیش کیا گیا، جہاں مقدمہ نمبر 32/19 کی بھی سماعت ہوئی جو آج 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 905618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905618/جماعت-الدعوۃ-کے-مرکزی-رہنما-کو-ایک-اور-مقدمہ-میں-سزا-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org