0
Wednesday 23 Dec 2020 11:46

لاہور، آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس ترحیم کا اعلان

لاہور، آئی ایس او کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس ترحیم کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام قومی مرکز شادمان میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کی یاد میں 3 جنوری 2021 بروز اتوار مجلس ترحیم و تکریم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجلس ترحیم سے ممتاز عالم دین اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا بھی خصوصی خطاب ہوگا۔ مجلس عزاء میں شرکت کرنیوالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر علمدرآمد یقینی بناتے ہوئے مجلس عزا میں شریک ہوں۔ مجلس عزاء میں شہید کے افکار اور ملت اسلامیہ کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 905622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش