0
Wednesday 23 Dec 2020 12:22

بجٹ منظوری میں ناکامی اسرائیلی حکومت کو لے ڈوبی

بجٹ منظوری میں ناکامی اسرائیلی حکومت کو لے ڈوبی
اسلام ٹائمز۔ بجٹ منظوری میں ناکامی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو لے ڈوبی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں بجٹ کے حوالے سے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور ان کے اتحادی بینی جینٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی میں اتفاق نہ ہو سکا۔ بجٹ منظوری میں ناکامی پر اسرائیل کی پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بینی جینٹز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر غیر ضروری انتخابات کروانے کا الزام عائد کیا۔ دو سال میں چوتھی بار اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ مارچ میں اسرائیل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اس حوالے سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ انتخابات اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے ٹرائلز کے آغاز کے بعد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 905634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش