QR CodeQR Code

امجد ایڈووکیٹ نے جی بی ایل اے 4 نگر 1 کی نشست چھوڑ دی

23 Dec 2020 15:46

15 نومبر کو ہونیوالے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ دو حلقوں، گلگت حلقہ ایک اور جی بی ایل اے نگر ایک سے جیت گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے جی بی ایل اے 4 نگر ون کی نشست چھوڑ دی۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر سید امجد زیدی کو بھجوا دیا ہے، جس میں نگر ون کی نشست خالی کرنے اور گلگت حلقہ ون کی نشست کو برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ دو حلقوں، گلگت حلقہ ایک اور جی بی ایل اے 4 نگر ایک سے جیت گئے تھے۔ نگر میں پی پی کے امیدوار جاوید حسین کو الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تو ان کی جگہ امجد ایڈووکیٹ نے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ نگر ون کی نشست خالی ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر ضمنی انتخابات ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 905683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905683/امجد-ایڈووکیٹ-نے-جی-بی-ایل-اے-4-نگر-1-کی-نشست-چھوڑ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org