0
Wednesday 23 Dec 2020 17:50

کوٹ ادو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف صحافی ملک نظام تانی جاں بحق

کوٹ ادو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف صحافی ملک نظام تانی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوٹ ادو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے قصبہ گجرات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روزنامہ پاکستان کے نمائندے ملک نظام تانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ معروف صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد گھر کی جانب روانہ تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمی صحافی کو راہ گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے موقع پہ پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب صحافی ملک نظام تانی کی میت کو پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی گھر منتقل کیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 905703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش