QR CodeQR Code

24 دسمبر کو مہاجروں کا پیس واک پاکستان کا پیس واک ہے، فاروق ستار

23 Dec 2020 18:36

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کی نسلوں کا احساسِ محرومی اس حد تک بڑھ گیا کہ نوجوانوں نے دھڑوں میں تقسیم جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 24 دسمبر کو مہاجروں کا پیس واک پاکستان کا پیس واک ہے، کراچی ستر فیصد ریونیو دیتا ہے، کراچی سے زیادہ قربانی تو کسی کی نہیں ہوسکتی، واک میں حصہ لینے کے لئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور حافظ نعیم الرحمن کو بھی دعوت دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والوں کی نسلوں کا احساسِ محرومی اس حد تک بڑھ گیا کہ نوجوانوں نے دھڑوں میں تقسیم جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی زبان، ثقافت لٹریچر ادب کو اجاگر کرنے کے لئے سرپرستی کریں گے، جو زبان اور ثقافت کی بات کرتا ہے وہ امن کے پرچار کی بات کرتا ہے، ہم سارے کلچر کو اون کرتے ہیں یہ ذیلی اکائیاں ہیں، ان اکائیوں میں یہ وہ اکائی ہے جس کے بیس لاکھ بزرگوں نے قربانیاں دے کر اس ناممکن پاکستان کو پاکستان بنایا تھا، نوجوانوں کی اس تنظیم کو حمایت رہے گی، نہ ہم ہائی جیک کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 905709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905709/24-دسمبر-کو-مہاجروں-کا-پیس-واک-پاکستان-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org