0
Wednesday 23 Dec 2020 19:41

سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں گیس بحران پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ میں گیس کے شدید بحران پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 905736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش