0
Wednesday 23 Dec 2020 22:50

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں بجٹ منظوری کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی، جس کے بعد عام انتخابات آئندہ سال مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یاریو لیون نے ٹی وی پر پارلیمان کے تحلیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو گذشتہ رات 12 بجے تک پارلیمنٹ سے بجٹ بل پاس کرانا تھا، تاہم ناکامی پر پارلیمان تحلیل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ بل کے حق میں 47 اور مخالفت میں 49 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ گذشتہ 2 سالوں میں یہ چوتھی بار ہوا ہے کہ جب اسرائیلی حکومت کو عام انتخابات کا اعلان کرنا پڑا، اسرائیلی قانون کے مطابق پارلیمان کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، جس کے بعد اب مارچ میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 905765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش