0
Wednesday 23 Dec 2020 22:53

5.72 ارب مالیت کی 21 بےنامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کیلیے ریفرنس کی منظوری

5.72 ارب مالیت کی 21 بےنامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کیلیے ریفرنس کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر کی بےنامی ایڈ جوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے 21 بےنامی جائیدادوں کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بےنامی جائیداد کے ریفرنس انسداد بے نامی کراچی زون نے تیار کیے ہیں۔ منظور شدہ ریفرنسز میں 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بےنامی اثاثے ضبط کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بےنامی شیئرز کے پانچ ریفرنس بھی داخل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ان بےنامی شیئرز کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 96 لاکھ روپےسے زائد ہے، بےنامی ایڈجیوڈیکیشن اتھارٹی نے غیرمنقولہ جائیداد کے بھی 5 ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے ان بے نامی غیر منقولہ جائیداد کی مالیت 4 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح بے نامی بینک اکاؤنٹ کا بھی ایک ریفرنس منظور کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بے نامی بینک اکاؤنٹ میں 1 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے بے نامی گاڑیوں کے 12 ریفرنس کو بھی منظور کیا گیا ہے اور ان بےنامی گاڑیوں کی مالیت کا تخمینہ 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے منظوری کے بعد ان بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش