0
Tuesday 9 Aug 2011 16:55

پنجاب اسمبلی ایک اجلاس کا خرچہ ساڑھے 4 کروڑ سے زائد، کارکردگی صرف نعرے بازی

پنجاب اسمبلی ایک اجلاس کا خرچہ ساڑھے 4 کروڑ سے زائد، کارکردگی صرف نعرے بازی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باوجود سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے سرکاری طور پر کروڑوں روپیہ ضائع کر دیتی ہیں جبکہ عوام کے مسائل یعنی مہنگائی، بے روز گاری اور امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے سیاست دانوں کے پاس وقت بھی نہیں۔ جولائی کے پورے مہینے میں ایک دن ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ارکان اسمبلی ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے اور اجلاس ختم ہو گیا جبکہ پنجاب اسمبلی نے اس ایک روز کے ایک اجلاس کے لئے 4 کروڑ، 56 لاکھ روپے خرچ کئے، جو سیشن الاونس، ارکان اسمبلی کے الاؤنس، ملازمین کے الاؤنس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حال منتخب نمائندوں کا ہے، جو عوام کے ووٹ سے ہی اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں اور عوام کی ہی دولت اپنے اللوں تللوں پر خرچ کر کے چلتے بنتے ہیں، ایسے منتخب نمائندے صرف اپنی چالبازیوں کی بدولت عوام سے ووٹ بٹورنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعد میں عوام کو انہیں ووٹ دے کر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عوام کو اب باشعور ہو جانا چاہیے تاکہ وہ بار بار ایک ہی سوراخ سے نہ ڈسے جائیں بلکہ اب نئے اور پڑھے لکھے لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 90577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش