QR CodeQR Code

عراق، 2 امریکی فوجی قافلوں پر بم حملے، متعدد گاڑیاں تباہ

23 Dec 2020 23:02

صابرین نیوز کیمطابق صوبہ بابل میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملے کا شکار ہوئے ہیں جسکے باعث امریکی فوج کی متعدد گاڑیاں قیمتی فوجی سازوسامان سمیت جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں پر سڑک کنارے نصب بموں کے ساتھ حملے کئے گئے ہیں۔ عرب ای مجلے صابرین نیوز نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملے کا شکار ہوئے ہیں جس کے باعث امریکی فوج کی متعدد گاڑیاں قیمتی فوجی سازوسامان سمیت جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ بابل کے علاقے الدولعی میں بم حملوں کا شکار ہونے والے 2 امریکی فوجی قافلے، جن پر حساس فوجی سامان لدا ہوا تھا، رات 8 بجے تک آگ کے شعلوں میں گھرے دیکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق میں قابض امریکی فوج کے متعدد لاجسٹک قافلوں پر گذشتہ چند ماہ سے سڑک کنارے نصب بموں کے ساتھ حملہ کیا جا رہا ہے جن میں تاحال دسیوں فوجی گاڑیاں سازوسامان سمیت تباہ ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف قابض امریکی فوج نے عوامی حملوں کے باعث بغداد کے شمال میں واقع "التاجی" سمیت متعدد فوجی اڈے بھی خالی کر دیئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 905771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905771/عراق-2-امریکی-فوجی-قافلوں-پر-بم-حملے-متعدد-گاڑیاں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org