0
Wednesday 23 Dec 2020 23:16

پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے امام مسجد جرمنی میں قتل

پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے امام مسجد جرمنی میں قتل
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی امام مسجد کو جرمنی میں قتل کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے امام مسجد کو جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی امام مسجد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کررہے تھے۔ نامعلوم حملہ آور امام مسجد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
26 سالہ امام مسجد کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کرنے کے لیے لوہے کی راڈوں کا استعمال کیا ہے۔ مقامی پولیس نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش میں ہے اوراس حوالے سے تحقیقات بھی کررہی ہے۔

مرحوم شاہد نواز قادری مقامی مسجد المدینہ میں نائب امام کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے تھے۔ جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہوں نے فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل کو روانہ کیا ہے جو متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں گے اور انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر فیصل کےمطابق فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل علاقہ پولیس سے بھی بات چیت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 905772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش