1
0
Tuesday 9 Aug 2011 16:37

خطے کے سیاسی حالات امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیزم کے نقصان میں آگے بڑھ رہے ہیں، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

خطے کے سیاسی حالات امریکہ اور بین الاقوامی صہیونیزم کے نقصان میں آگے بڑھ رہے ہیں، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل پیر کے دن سرکاری افسران اور ذمہ دار افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیاں امریکی و اسرائیلی عزائم کے برخلاف آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں نے دو سال قبل ایران میں اسلامی نظام حکومت کی سرنگونی کیلئے ملک میں ہنگاموں کی پشت پناہی کی لیکن خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ خطے میں انکی کٹھ پتلی حکومتیں یکے بعد دیگرے سرنگونی اور تزلزل کا شکار ہونے لگیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ بعض مغربی قوتوں نے ایران کا محاصرہ کرنے کیلئے عراق اور افغانستان پر فوجی حملہ کیا لیکن اب وہ خود دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ذریعے اسے کمزور کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ خود شدید اقتصادی بحران سے دوچار ہو چکے ہیں۔
مغربی قوتیں لیبیا کے قدرتی وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہیں:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ مغربی ممالک نے لیبیا میں انتہائی گھٹیا اور پست سیاست اختیار کر رکھی ہے، وہ لیبیا کے عوامی انقلاب سے سوء استفادہ کرتے ہوئے وہاں کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں اور اس ملک میں اپنے قدم جمانے کے درپے ہیں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مغربی قوتیں لیبیا پر قبضے کے ذریعے شمالی افریقہ بالخصوص مصر اور تیونس پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتی ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ امریکہ خطے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی پوری کوشش میں مصروف ہے لیکن اب تک اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا اور خدا کے کرم سے آئندہ بھی کامیاب نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 90578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

India
ہمیں بھی آپ کے اس ویب سائٹ کے اپ ڈیٹس چائے اگر آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو
ہماری پیشکش