1
Wednesday 23 Dec 2020 23:46

 جماعت اسلامی 25 دسمبر کوسپورٹس سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہر صورت جلسہ کرے گی، قیصر شریف 

 جماعت اسلامی 25 دسمبر کوسپورٹس سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہر صورت جلسہ کرے گی، قیصر شریف 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ 25دسمبر کو گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے گوجرانوالہ انتظامیہ کی طرف سے جلسہ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے اور حکومتی ہتھکنڈوں کے ذریعے اس کو روکنے کی کوشش آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سپورٹس سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہر صورت جلسہ کرے گی اور اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پورے شہر کو احتجاج کے ذریعے جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ سے متعلق مزید لائحہ عمل کا اعلان جمعرات کو سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں کیوںکہ عوام ان کی نااہلی کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ سے جماعت اسلامی کے بینرز اور فلیکسز اتارنے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 905783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش