0
Thursday 24 Dec 2020 06:57

سلیم مانڈی والا کو آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جواب دینگے، نیب

سلیم مانڈی والا کو آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق جواب دینگے، نیب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات بے بنیاد ہیں، آئین اور قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب پارلیمنٹ اور تمام معزز  پارلیمنٹیرینز کا بے حد احترام کرتا ہے، نیب تمام پارلیمنٹیرینز کو انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، ان الزامات کا جواب آئین اور قانون کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 905813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش