0
Thursday 24 Dec 2020 07:18

لانگ مارچ کے بعد منہگائی مارچ کا اعلان ان کے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے، شبلی فراز

لانگ مارچ کے بعد منہگائی مارچ کا اعلان ان کے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد منہگائی مارچ کا اعلان ان کے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے، عملی اقدام اٹھائے۔ واضح رہے کہ مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان فتحیاب ہونے تک جہاد کرتا ہے، پوری قوم کو ظالمانہ تسلط کا سامناہے ہم نے عوام کے ساتھ مل کر  ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 905816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش