0
Thursday 24 Dec 2020 10:02

پاکستان، کورونا سے 6 ماہ کے دوران ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں

پاکستان، کورونا سے 6 ماہ کے دوران ایک روز میں ریکارڈ ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کررہی ہے جس سے ایک روز میں ریکارڈ 111 اموات ہوئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ریکارڈ 111 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 6 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس سے قبل 25 جون کو ملک بھر میں کورونا سے 148 اموات سامنے آئی تھیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9668 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 65070 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 38268 ہے۔ اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1782 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 417134 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 905839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش