QR CodeQR Code

اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، عمران خان

24 Dec 2020 10:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ترسیلِ زر میں تیزی آ رہی ہے، پہلے 1 سو ملین ڈالر 76 دن میں اور اگلے 1 سو ملین ڈالر صرف 28 دن میں بھجوائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 200 ملین ڈالرز بھیجے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا جو ہماری متاعِ عظیم ہیں مشکور ہوں کہ ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آ رہی ہے، پہلے 1 سو ملین ڈالر 76 دن میں اور اگلے 1 سو ملین ڈالر صرف 28 دن میں بھجوائے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 905841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905841/اوورسیز-پاکستانی-ہمارا-بہت-بڑا-سرمایہ-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org